دو اسٹیشن

ایک دن ریڈیو سے ایک ساتھ دو اسٹیشن نشر ہورہے تھے۔ ایک سے چہرہ خوبصورت بنانے کا طریقہ اور دوسرے سے کھانا بنانے کی ترکیب سنائی جا رہی تھی۔ الفاظ گڈ مڈ ہوگئے تو صورتحال کچھ یوں بنی۔

"لال مرچیں لے کر آنکھوں پر مل لیں۔ پانچ منٹ بعد منہ دھو کر مصالحہ لگالیں اور پکنے دیں۔ پکنے کے بعد لپ اسٹک اور پیاز کا بگھار دیں۔ پھر کریم لگا کر چولہے سے اتار لیں۔ لیجئے مزے دار اور خوصورت چہرہ تیار ہے۔”