ڈس مس

پی ٹی کے ماسٹر لڑکوں کو سمجھا رہے تھے۔

"جب میں ڈس مس کہوں تو آپ نے کلاس میں چلے جانا ہے۔”

ابھی ماسٹر نے "ڈس” ہی کہا تھا کہ تمام لڑکے بھاگ کھڑے ہوئے لیکن ایک لڑکا کھڑا رہا۔ ماسٹر نے اس سے پوچھا۔ "تم یہاں کیوں کھڑے ہو؟”

لڑکا معصومیت سے بولا۔ "سر! میں آپ کی "مس” کا انتظار کر رہا ہوں۔”