دھوکے باز دنیا

ایک چور ایک مکان میں داخل ہوا۔ تجوری پر لکھا ہوا تھا۔ "دائیں بٹن کو دبائیں، تجوری کھل جائے گی۔”

چور نے ایسا ہی کیا تو سائرن بج اُٹھا اور چور پکڑا گیا۔

عدالت میں جج نے پوچھا۔ "تم اپنی صفائی میں کچھ کہنا پسند کرو گے۔”

چور نے افسردہ لہجے میں کہا۔ "میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا کہ یہ دنیا بڑی دھوکے باز ہے۔”