دوا ہی کافی ہے

ایک ڈاکٹر مریض کو دیکھنے کے لیئے گائوں جا رہے تھے۔انہوں نے سفر میں حفاظت کی خاطر اپنے ساتھ بندوق بھی لے لی۔

راستے میں ایک شخص ملا۔ "ڈاکٹر صاحب! بندوق لے کر کہاں جا رہے ہیں؟”

ڈاکٹر۔ "مریض کو دیکھنے جا رہا ہوں۔”

اس شخص نے کہا۔ "تو بندوق لے جانے کی کیا ضرورت ہے، مریض کے لیئے آپ کی دوا ہی کافی ہے۔”