کلینک میں

فیس

چُھٹی والے دن ایک مریض نے ڈاکٹر کے گھر فون کیا۔ "ڈاکٹر صاحب! آپ گھر آکر مریض کو دیکھنے کی کتنی فیس لیتے ہیں؟”

ڈاکٹر۔ "پانچ سو روپے۔”

مریض۔ "اور کلینک میں دیکھنے کی کتنی فیس لیتے ہیں؟”

ڈاکٹر۔ "دو سو روپے۔”

مریض۔ "تو ٹھیک ہے آپ گھر سے کلینک پہنچیں۔ میں آدھے گھنٹے میں تیار ہو کر کلینک پہنچ رہا ہوں۔”