چاند دیکھ رہا ہوں

ماں نے اپنے نوجوان بیٹے کو آواز دی۔ "بیٹا! نیچے آجائو، اتنی رات گئے تک چھت پر کیا کر رہے ہو؟”

"امی چاند دیکھ رہا ہوں۔” بیٹے نے بہانا بناتے ہوئے کہا۔

"بیٹا بہت دیر ہوگئی ہے۔ تم بھی نیچے آجائو اور چاند سے بھی کہو کہ اپنے گھر جائے۔”