بم گر گیا تھا

ایک صحافی نے ایک سابق فوجی کا انٹرویو لیتے ہوئے پوچھا۔ "آپ کو یہ زخم کیسے آئے؟”

فوجی بولا۔ "جنگ کے دوران ایک بم میرے قریب آکر گر گیا تھا۔”

صحافی بولا۔ "تو کیا وہ بم پھٹ گیا تھا۔”

فوجی نے جل کر کہا۔ "نہیں، اس نے گھر تک میرا پیچھا کیا اور کاٹ کر بھاگ گیا۔”