بہت خاموشی

ایک شخص کاروبار کے سلسلے میں دوسرے شہر گھر سے جانے لگا۔

بیگم نے جاتے وقت پوچھا: کیا واقعی پیسہ بولتا ہے؟

شوہر: ہاں! سنا تو یہی ہے۔
بیگم: تو جاتے ہوئے میز پر کچھ رقم چھوڑ جائیے گا۔ آپ کے جانے کے بعد میں بہت خاموشی محسوس کرتی ہوں۔