بدتمیز آدمی

ایک آدمی کے گھر رات چار بجے فون کی گھنٹی بجی۔ اُس نے بڑے غصے سے فون اُٹھایا۔ دوسری طرف سے آواز آئی۔ "آپ کہاں سے بول رہے ہیں؟”

اس آدمی نے جھنجھلا کر کہا۔ "جہنم سے۔”

"یہی معلوم کرنا تھا کہ آپ جیسا بدتمیز آدمی کہیں جنت میں تو نہیں پہنچ گیا۔” دوسری طرف سے جواب ملا۔