عقلمند ترین

ایک ہیلی کاپٹر میں چار آدمی سفر کر رہے تھے۔ ایک سائنسدان، دوسرا دنیا کا عقلمند ترین آدمی، تیسرا یک طالبعلم اور چوتھا ایک بوڑھا آدمی۔ اچانک ہیلی کاپٹر خراب ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں صرف تین پیراشوٹ تھے۔ سائنسدان بولا۔ "ابھی دنیا کو میری ضرورت ہے اس لیئے مجھے جانا چاہیئے۔” اور پیراشوٹ لے کر کود گیا۔

عقلمند آدمی بولا۔ میری بھی دنیا کو ضرورت ہے۔” اور جلدی سے پیراشوٹ لے کر کود گیا۔

اب بوڑھا اور طالب علم رہ گئے۔ بوڑھا بولا۔ "میں بہت بوڑھا ہوگیا ہوں۔ تم ابھی نوجو۱ن ہو اس لیئے تم چلے جائو۔”

طالبعلم بولا۔ "باباجی! فکر کرنے کی کوئی بات نہیں۔ ہمارے دو پیراشوٹ ہیں کیونکہ دنیا کا عقلمند ترین آدمی جلدی میں میرا بستہ لے کر کود گیا ہے۔”