ایک سے بڑھ کر ایک

تین بوڑھے ایک جگہ بیٹھے گپ شپ میں مصروف تھے۔ ایک نے کہا۔

میرا بیٹا ۵۰ یا ۱۰۰ روپے لیئے بنا کوئی کام نہیں کرتا۔ میں سوچ رہا ہوں کہ اسے پولیس میں بھرتی کروادوں۔

دوسرا بوڑھا بولا۔

۵۰ یا ۱۰۰ روپے تو بہت کم ہیں، میرا بیٹا ۵۰۰ یا ۱۰۰۰ روپے لیئے بنا کوئی کام ہی نہیں کرتا۔ میں سوچتا ہوں کہ اسے کسٹم میں بھرتی کروا دوں۔

تیسرے بوڑھے نے کہا۔

ارے تمہارے بیٹے پیسے لے کر کام تو کر تے ہیں۔ میرا بیٹا تو پیسے بھی لیتا ہے اور کوئی کام بھی نہیں کرتا۔ سوچتا ہوں اسے سیاست میں بھیج دوں۔