احتیاط

امریکی فوج کا ایک نیا ڈاکٹر کیمپ میں پانی کی سپلائی کا جائزہ لے رہا تھا۔ اس نے متعلقہ افسر سے پوچھا۔

"پانی کو آلودگی اور جراثیم سے پاک کرنے کے لیئے آپ کیا کرتے ہیں۔”

افسر بولا۔ "ہم سب سے پہلے پانی کو ابال لیتے ہیں۔”

"بہت خوب۔” ڈاکٹر نے تعریفی انداذ میں کہا۔

"پھر ہم اس پانی کو چھان لیتے ہیں۔”

ڈاکٹر نے مزید اطمینان کے اظہار میں گردن ہلائی۔

"اور پھر بھی۔۔۔” افسر بولا۔ "ہم سب احتیاطاً اس پانی کے بجائے بئیر ہی پیتے ہیں۔”