احمق

شوہر نے بیوی کو ایک طوطا تحفے میں دیا جس کی دونوں ٹانگوں پر ایک ایک زنجیر بندھی ہوئی تھی۔ بیوی نے ان زنجیروں کے بارے میں دریافت کیا۔

اگر تم دائیں زنجیر کو آہستہ سے کھینچو گی تو طوطا تمہیں سلام کرے گا اور بائیں زنجیر کھینچوگی گی تو طوطا تمہیں دعائیں سنائے گا۔”

"اور اگر میں دونوں زنجیریں ایک ساتھ کھینچ دوں تو؟”

طوطا بولا۔ "میں گر پڑوں گا احمق عورت!”