آسان حل

کرائے دار نے مالک مکان سے کہا۔ "خُدا کے لیئے اس سال تو کھڑکیوں میں پٹ لگوادیجئے۔ میں کمرے میں بیٹھتا ہوں تو تیز ہوا سے بال بکھر جاتے ہیں۔”

مالک مکان نے کرائے دار کے دیئے ہوئے کرایہ میں سے پچاس روپے نکال کر اس کے ہاتھ پر رکھتے ہوئے کہا۔ "میرا اتنا خرچہ کرانے سے کیا یہ بہتر نہیں کہ آپ کسی حجام سے اپنے بال کٹوالیں۔”