شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک سے کیسے بچیں

موسمِ گرما  میں سورج کی تپیش اپنے عروج پر ہوتی ہے اور گرمی کی تمازت میں سب لوگ اِس سے متاثر ہوتے ہیں۔ جو لوگ گھر سے باہر  زیادہ وقت گزارتے ہیں اُن کو ہیٹ اسٹروک کا بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ موسمِ گرما کے سخت دن نا صرف ماحول کو  غیر آرام دہ بناتے ہیں بلکہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھا دیتے ہیں۔

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی اہم تدابیر

گرمیوں میں زیادہ دیر گھر سے باہر رہنے کا سب سے بڑا مسئلہ ہیٹ اسٹروک کا ہوتا ہے۔ جو سخت نقصان دہ ہے۔ گرمیوں میں  ہیٹ اسٹروک کے امکانات ہوتے ہیں چنانچہ اس سے بچنے کےلئے تدابیر بھی اپنانی چاہئیں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

ہلکی فٹنگ کے کپڑے پہنیں

گرمیوں میں  ہلکی فٹنگ کے کپڑے پہنے کیونکہ چُست کپڑے آپ کے جسم کو ٹھنڈا نہیں ہونے دیتے۔

سن بلاک کااستعمال

گرمی کی شدت کی وجہ سے جسم میں ٹھنڈا رہنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے اس لئے جب بھی باہر جائیں ہاتھ، پاؤں اور چہرے پر سن بلاک ضرور لگائیں۔

دھوپ کا چشمہ

جب گھر سے نکلیں دھوپ کا چشمہ لگائیں تاکہ تیز دھوپ آپ کی آنکھوں کو متاثر نہ کر سکے۔

مشروبات کا زیادہ  استعمال کریں

لوُ سے بچنے کے لئے  مشروبات کا زیادہ  استعمال کریں کیونکہ گرمی کے موسم میں پسینہ کی وجہ سے  جسم سے پانی  اور نمک کی کمی ہوجاتی ہے اس لئے پانی ، لیموں پانی ، پھلوں اور سبزیوں کے جوس  پیئں۔  گھر سے باہر جاتے ہوئے پانی کی بوتل ضرور ساتھ رکھیں۔

 ہیٹ اسٹروک کی وجوہات

۔ گرم ا ور خشک موسم

۔ شدید گرمی میں  پانی پیئے بغیر مخنت مشقت یا ورزش کرنا

۔ جسم میں پانی کی کمی

۔ ذیابیطس کا بڑھ جانا

ہیٹ اسٹروک کی علامات

۔ سرخ اور گرم جلد

۔ بے ہوشی طاری ہونا

۔ دل کی ڈھڑکن تیز ہو جانا

۔ جسم سے پسینے کا اخراج رُک جانا

۔ پٹھوں کا درد

۔ سر میں شدید درد

۔ متلی  ہونا

۔ تھکاوٹ اور کمزوری

۔ چکر یا بھاری پن

 ہیٹ اسٹروک ہونے کی صورت میں گھریلو علاج 

اگر گھر میں کسی کو  گرمی لگ جائے تو اُسے کسی ٹھنڈی جگہ  پر پنکھے کے نیچے فرش پر لٹا دیں اور پیر کسی اونچی جگہ یعنی کرسی یا میز کے اوپر رکھ دیں تاکہ خون کا بہاؤ دل کی طرف بڑھ جائے اور شاک کا خطرہ کم ہوجائے۔ مریض کے کپڑے اگر ٹائٹ ہوں تو اُن کو ڈھیلا کر دیں۔جسم پر ٹھنڈے پانی کا اسپرے کریں یا ٹھنڈی پٹیاں رکھیں تاکہ گرمی کے اثرات کم ہو سکیں۔

ہیٹ اسٹروک کےلئے گھریلو ٹوٹکے اور مشروبات

ہیٹ اسٹروک کی صورت میں کچھ  گھریلو ٹوٹکے بہت کارآمد ہیں۔

پیاز کا جوس: ہیٹ اسٹروک سے نبٹنے کے لئے پیاز کا جوس بہترین ہے اور پیاز ہر گھر میں موجود ہوتا ہے۔ کان کے پیچھے اور چیسٹ پر پیاز کا جوس لگائیں ۔ اس سے جسم کا درجہ حرارت کم ہو جائے گا۔

املی سے بنا مشروب: املی میں  وٹامن، معدنی نمکیات اور الیکٹرولائٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس لئے ہیٹ اسٹروک میں املی سے بنا مشروب فائدہ دیتا ہے۔ گرم پانی میں کچھ دیر کےلئے املی بھگو دیں جب املی نرم ہو جائے تو اس کوچھان لیں اور پانی میں تھوڑی سی چینی مکس کرکے پی لیں۔

آم پنایہ کیری سے بنا مشروب  تازگی سے بھرا  ہے جو جسم کا درجہ حرارت کم کرکے سکون دیتا ہے۔

آم کا پنا بنانے کا طریقہ یہ ہے۔

اجزاء

۔ کیری یا کچے آم دو عدد

۔ چینی دو چائے کے چمچہ

۔ نمک ایک چٹکی

۔ پانی ایک گلاس

ترکیب:

پانی میں کیری کو اتنی دیر اُبالیں کہ وہ نرم ہو جائیں اور چھلکا بد رنگا ہو جائے۔پانی سے کیری  کو نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔  پھر چھلکا اُتار کر پلپ الگ کر لیں۔ اب پلپ، چینی، نمک اور پانی کو ایک ساتھ بلینڈ کر لیں۔ برف ڈال کر پی لیں۔ پنا دن میٰں دو سے تین بار پئیں