لوکی کے استعمال سےپیٹ کی بیماریاں کم ہوسکتی ہیں

لوکی میں موجود قدرتی اجزا مثلاً وٹامن سی، سوڈیم، پوٹاشیم اور فولاد نہ صرف طاقت بخش ثابت ہوتے ہیں بلکہ ان کا روزانہ استعمال پیٹ کے مختلف امراض کے خلاف موثر حفاظت بھی فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لوکی میں پائے جانے والے اجزا کی تاثیر قدرتی طور پر ٹھنڈی ہوتی ہے جو گرمای کا اثر کم کرنے کے ساتھ ساتھ تھکن کا احساس بھی گھٹا دیتی ہے۔