لہسن امراض قلب سے بچاؤ کے لیے موثر

ایک تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ لہسن ذیابیطس کے مریضوں میں دل کے امراض کے خطرات کم کرنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہوا ہے. لہسن کا تیل دل کے امراض کی ایک قسم کارڈیو مایو پیتھی سے حفاظت کرتا ہے، یہ بیماری ان افراد میں پائی جاتی ہے جو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن دل کے امراض سے محفوظ رکھنے میں انتہائی فائدہ مند ہے،  اور ذیابیطس کے مریضوں کو اس کا خاص طور سے استعمال کرنا چاہیے۔ ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں میں ہائی بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرنے میں لہسن اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ذیابیطس کے دوران کارڈیو مایو پیتھی کی بیماری سے زیادہ مہلک شکل اختیار کر لیتی ہے اور اس سے دل کے عضلات نا صرف کمزور ہوجاتے ہیں بلکہ وہ سوجنا بھی شروع ہو جاتے ہیں۔ لہسن سے بلڈ شوگر کے لیول میں کمی آتی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ کھانوں میں کم لہسن استعمال کرنے کے بجائے ذیابیطس کے مریضوں کو لہسن کا تیل خاص طور پر استعمال کروانا چاہیے تاکہ اس سے ان کے دل کے عضلات مضبوط ہو سکیں اور دل کے امراض سے موت واقع ہونے کا خطرہ بھی کم ہو۔