کیا آپ کے بال وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہیں؟

سفید بال کالے کرنے کا قدررتی اور مؤثر طریقہ

خوبصورت سیاہ چمکدار بال ہرکسی کو پسند ہیں اور طبی ماہرین کی نظرمیں یہ صحت کی ایک بڑی نشانی ہیں۔ بالوں کا سفید ہو جانا ویسے توبڑھتی عمر کی نشانی ہے لیکن اگر آپ کے بال چھ ٹی عمر میں سفید ہو رہے ہیں تو یہ پریشانی کی بات ہے۔ لیکن سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے کیمیکل سے بھرپور بازاری مصنوعات کے استعمال سے بچنا چاہیئے کیونکہ اس آسان اور سستا حل آپ کے گھر میں دستیاب ہے۔

اجزاء:

بالوں کو سیاہ کرنے والا یہ محرب نسخہ تیار کرنے کیلئے آپ کو صرف تین چیزیں درکار ہیں۔ یعنی لیموں کا رس، آملے کا پاؤڈر اور صاف پانی۔

ترکیب:

چار چمچ آملے کے پاؤڈر میں دو چمچ پانی اور ایک چمچ لیموں کا رس شامل کرلیں اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور تقریباً ایک گھنٹے کیلئے اسے پڑا رہنے دیں۔ اب یہ پیسٹ بالوں پر لگانے کیلئے تیار ہے۔ پیسٹ کو بالوں میں اچھی طرح لگا کر بیس سے تیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد پانی سے اچھی طرح دھولیں۔

احتیاط:

خیال رہے کہ صابن یا شیمپو استعمال نہ کریں اور کوشش کریں کہ اس نسخے کے استعمال کے دوران صابن یا شیمپو سے پرہیز کریں۔ پیسٹ کو بالوں کی جڑوں تک ضروری پہنچائیں۔

افادیت:

بال دھوتے وقت خیال رہے کہ آنکھیں محفوظ رہیں۔ اس پیسٹ کو ہر چار دن بعد استعمال کریں کچھ مہینوں میں آپ کے بال مکمل طور پر سیاہ ہو جائیں گے۔ جس دن پیسٹ استعمال نہ کر رہے ہوں اس دن صابن یا شیمپو استعمال کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ ہربل شیمپو استعمال کریں اور سر کی جلد اور بالوں کی آملہ یا سرسوں کے تیل سے مالش بھی بہت مفید ثابت ہو گی۔