خوبانی ۔ چھوٹا پھل بڑے فوائد

خوبانی ذائقے اور غذائیت سے بھر پور پھل ہے۔اس کو ذرد آلو بھی کہاجاتا ہے۔ یہ پھل کیلشیئم، پوٹاشیم، فولاد، فائبر، بیٹا کروٹین، وٹامن اے، آئرن اور وٹامن سی سے مالامال ہوتا ہے۔ یہ پھل دو حالتوں میں پایا جاتا ہے خشک اور نرم (تازہ)، طبی ماہرین کے مطابق دونوں حالتوں میں اس کا استعمال صحت کے لئے نہایت مفید ہے ۔

خوبانی کے بہت سے ان گنت فوائد ہیں جن میں سے کچھ فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

۔ یہ جملہ اعضا کو قوت دیتی ہے

۔ یہ سوزش معدے کے لئے مفید ہے

۔ یہ بواسیر کے لئے بہت مفید ہے

۔ یہ مادہ کو معتدل القوام کرتی ہے

۔ یہ پیاس کو تسکین دیتی ہے

۔ یہ جوش خون کو تسکین دیتی ہے

۔ یہ جسم میں چستی کو پیدا کرتی ہے

۔ اس کے کھانے سے قبض نہیں ہوتی

۔ یہ توانائی فراہم کرتی ہے

۔ یہ جسم کو طاقت بخشتی ہے

۔ یہ پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرتی ہے

۔ اس کے استعمال سے آنتوں میں ہونے والی خرابی دور ہوجاتی ہے

۔ کھٹی خوبانی کھانے سے پرہیز کریں نہیں تو اپھارہ ہو جانے کا خطرہ رہتا ہے

۔ میٹھی خوبانی کی 8سے 10 گری کھالینا مفید ہے مگر زیادہ نہیں

۔ یہ سینے کی جلن کے لئے بھی مفید ہے

۔ یہ خون کو صاف کرتی ہے