ہرا دھنیا ہائی بلڈپریشر اور آرتھرائٹس میں مفید ہے

کھانوں میں عام طور پر صرف سجاوٹ کے لیے استعمال کیے جانے والا ہرا دھنیا حیرت انگیز طبی فوائد کا حامل ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق ہرے دھنیے کا استعمال جسم کے نظام، ہائی بلڈ پریشر اور ہڈیوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ دھنیے کے بیج پانی میں ڈال کے پینے سے آرتھرائٹس کے مرض میں افاقہ ہونے کے علاوہ غذا میں دھنیے کا استعمال خون میں چکنائی کی سطح کم کر کے دل کے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ہلدی میں دھنیے کا رس ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔