لہسن کھائیں ۔ پھیپھڑوں کے کینسر سے دور رہیں

ایک تحقیق کے مطابق ہفتے میں ایک دن کچا لہسن نگلنے والوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ ۴۴ فیصد کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لہسن جسم میں اینٹی آکسائیڈ کا فریضہ ادا کرتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن خاص کر سگریٹ کا استعمال کرنےوا لے یا پھر سگریٹ کے دھوئیں سے متاثر ہونے والوں میں بھی پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے کو ۳۰ فیصد تک کم کرتا ہے۔ پکا ہوا لہسن بھی تقریباً یہی خصوصیات رکھتا ہے۔