دو کیلے روزانہ ۔ ہائی بلڈ پریشر سے بچائو ممکن

حال ہی میں کی گئی مطالعاتی اور تجرباتی تحقیق سے ماہرین نے اخذ کیا کہ دو کیلے روزانہ کھانے سے بلڈ پریشر میں اسی طرح نصف حد تک کمی ہو سکتی ہے جس طرح بلڈ پریشر ادویات کھانے سے ہوتی ہے۔ تحقیق میں رضا کاروں کی ایک ٹیم نے حصہ لیا اور دو کیلے روزانہ ایک ہفتہ تک کھانے والوں کے بلڈ پریشر میں دس فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ ماہرین کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوچکا ہے کہ پوٹاشیم بلڈ پریشر میں کمی کا باعث بنتا ہے جبکہ بلڈ پریشر کی ادویات انجیوٹینس کنورٹنگ انزائیم (اے سی ای) کے اس عمل کے خلاف مزاحمت پیدا کرتے ہیں جس سے انجیوٹیشن ٹو پیدا ہوتا ہے جو کہ خون کی نالیوں کو سکیڑ کر ان میں بلڈ پریشرپیدا کرتا ہے۔ تحقیق کرنے والی ٹیم کے مطابق کیلے کی تمام اقسام میں اے سی ای کے خلاف مزاحمت والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔