اعصابی کمزوری (پارکنسنز) دور بھگائیے

ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ ایسے افراد جو پارکنسنز کی بیماری میں مبتلا ہیں، اگر وہ روزانہ پیدل چلنے کو اپنا معمول بنا لیں تو اس مرض کی علامات کو بہت حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔ پارکنسنز ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے پیدل چلنا اور  ورزش کرنا پارکنسنز کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیئے دوا کی طرح اہم ہے۔ ضروری نہیں کہ یہ ورزش بہت شدید نوعیت کی ہو، ہلکی پھلکی ورزش کو بھی انسان اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔