گرمیوں میں جلد کی حفاظت کےلئے قدرتی اجزاء سے بنا فیس ماسک

موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی سب کو اپنی جلد کی فکر لاحق ہوجاتی ہے کیونکہ یہ موسم اپنے ساتھ بے پناہ گرمی اور نمی بھی لاتا ہے جس سے آپ کا نکھار بھی گھٹنے لگتا ہے۔ اس موسم میں ہمیں صحت مند غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پانی کی مقدار بھی بڑھانا ضروری ہے۔ جب تک آپ کی صحت بہتر نہیں ہوگی آپ کا چہرہ بھی مرجھایا ہوا نظر آئے گا۔ غذا اور پانی کے ساتھ اس موسم میں ایک اچھا فیس ماسک بھی جلد کی نگہداشت کےلئے ضروری ہے۔ ایک بہت گرم دن گزارنے کے بعد جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے گرمیوں میں استعمال کیئے جانے والے ایک ماسک کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ماسک کے استعمال سے جلد تروتازہ ہونے کے ساتھ حسین نظر آتی ہے۔ یہ ماسک بہت آسان ہے اور حساس جلد پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اب آپ کو  س کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہیں۔

کھیرا

کھیرا جلد کو چمکدار بنانے اور گورا بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جلد  تروتازہ بناتا ہے. یہ جلد  کی جلنے سے حفاظت کرتا ہے اور ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ کھیرے کا استعمال ایکنی اور بدنما لال دھبوں سے بھی چھٹکارا دلواتا ہے۔ قدرت کی طرف سے پیش کردہ یہ انمول تحفہ جلد پر آنے والے تیل کو قابو میں رکھتا ہے۔

تلسی

تلسی جلد کے لیے بہت کارآمد ہے۔ یہ چہرے سے کیل مہاسے اور ایکنی کے خاتمے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ جلد پر ہونے والا کسی بھی قسم کا انفکشن اس کے استعمال سے کم ہوجاتا ہے۔ یہ جلد کو شفاف کرنے کے ساتھ اسے تقویت بھی بخشتی ہے۔ یہ کالے دھبوں سے نجات دلواتی ہے اور مردہ جلد کو چمکدار بناتی ہے۔ چہرے پر تیل کی مقدار بھی قابو میں رکھتی ہےاور  اس سےآپ کی جلد تازہ اور جوان رہتی ہے۔ اس کی تاثر اتنی تیز اور کارآمد ہے کہ یہ ادویات بنانے میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔

تربوز

تربوز گرمیوں کی سوغات ہے۔ موسم گرما میں اس کا استعمال بہت سی پریشانیوں سے دور رکھتا ہے۔ تربوز ایک ایسا پھل ہے جس کے استعمال سے تازگی کا احساس پیدا ہوجاتا ہے۔ اس میں تقویت پہنچانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ نہ صرف جلد کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ چہرے پر استعمال کے لیے بھی بہترین چیز ہے۔ جلد پر استعمال کرنے سے یہ جلد کو نرم و ملائم بنا دیتا ہے اور جلد کی ساخت میں نرمی پیدا کرتا ہے۔ چہرے پر پیدا ہونے والا اضافی تیل بھی یہ جذب کر لیتا ہے۔ تربوز ایکنی کو بھی ختم کرتا ہے۔ یہ جلد کو صحت مند اور تروتازہ رکھتا ہے۔

سبز چائے

سبز چائے کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ یہ انٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے۔ یہ کالے سیاہ دھبوں کو کم کرنے کے ساتھ مردہ جلد کو تقویت دیتی ہے۔ یہ چہرے پر تیزی  سے چمک لاتی ہے۔ یہ چہرے پر موجود دانے اور ایکنی ختم کرنے کے ساتھ جلد کی ساخت ہموار کرتی ہے۔ یہ چہرے کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

دودھ

دودھ ایک موسچرائزنگ جُز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ جلد کو نرم و ملائم رکنے کے ساتھ اس کی موسچرائزنگ گہرائی سے کرتا ہے۔ جس سے یہ موسچرائزنگ لمبے عرصے تک رہتی ہے۔ یہ بدنما داغ دھبوں سے بھی نجات دلواتا ہے اور داغ دھبے دور بھگانے کے لیے اپنی بہترین خدمات سر انجام دیتا ہے۔ یہ جلد کو چمکدار بنانے کے ساتھ چہرے کی بے رونقی ختم کرتا ہے۔ جلد کو چمکدار بنانے کےعلاوہ دودھ کا کام یہ بھی ہے کہ وہ ایکنی سے نجات دلواتا ہے۔

طریقہ کار

ایک چمچ تلسی کے پتوں کو پیس کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اب اس پیسٹ کو آدھے چمچ کے برابر تربوز کے رس میں شامل کریں۔

اب کھیرے کو پیس کر پیسٹ بنا لیں اورایک کھانے کا چمچہ پیسٹ باقی اجزاء میں شامل کر کے اچھی طرح ملائیں۔

اب اس مکسچر میں آدھا چمچہ ٹھنڈا دودھ اور آدھا چمچہ سبز چائے شامل کریں اور اس آمیزے کو اچھی طرح یکجاں کر لیں۔

بس اتنا آسان طریقہ اور آپکا تروتازہ فیس ماسک تیار ہوگیا۔ اس ماسک کو ٹھنڈا کر کے استعمال کریں۔ اگر آپ کو کم درجہ حرارت پر استعمال کرنا ہے تو آپ کم درجہ حرارت پر بھی بلاجھجک استعمال کرسکتے ہیں۔ اس ماسک کو اپنے چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگائیں اور بیس منٹ بعد چہرا نارمل پانی سے دھولیں۔

ہماری جلد گرمیوں کے موسم میں ہر وقت پسینے سے چمکتی ہے جو بہت بدنما نظر آتی ہے اس موسم میں مجھے کی بھی شکایت ہوجاتی ہے۔ یہ ماسک جلد کو تروتازہ بناتا ہے اور اسے تقویت پہنچاتا ہے۔ عام طور پر اس ماسک کو ایک گرم دن گزرنے کے بعد استعمال کریں۔ اس سے پورے دن کی تھکان اور گرمی کے اثرات ختم ہوجاتے ہیں اور فوراً ہی تازگی کا احساس ملتا ہے۔  جلد پر سورج کی مضر اثرات بھی کم ہوتے ہیں۔ یہ جلد کی تہہ میں جا کر توانائی بخشتی ہے اور اسے نم رکھتی ہے۔ یہ جلد کی سرخی کم کرتا ہے۔ تلسی اور کھیرا جلد کی گہرائی سے صفائی کرتے ہیں اور ہر طرح کے انفکشن سے ہماری جلد کی حفاظت کرتے ہیں۔

یہ دراصل ایک ایسا ماسک ہے جو تروتازہ رکھنے کے ساتھ جلد کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے یہ جلد کی بے رونقی ختم کر تا ہے۔ یہ ہر طرح کی جلد کے لیے فائدہ مند ہے اور کسی طرح کی جلن کا احساس نہیں دیتا۔ اس ماسک کا آپ بھی استعمال کریں اور موسم گرما کے مزے لیں۔