چکنی جلد کیلئے انڈے، شہد اور لیموں کا ماسک

چہرے کی چکنی جلد بہت سے مسئلے مسائل کا باعث بنتی رہتی ہے۔ چونکہ چکنی جلد میں مٹی اور آلُودَگی آسانی سے صاف نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے اِس پر داغ دھبے اور کیل مہاسے ابھر آتے ہیں جو بہت بدنما لگتے ہیں۔ چکنائی والی جلد کے حامل لوگوں کو چاہیے کہ اپنی جلد کو جتنا ہو سکے صاف ستھرا رکھیں۔ دن میں تقریباً 3 سے 4 مرتبہ منہ کسی اچھے فیس واش سے دھوئیں‌ تا کہ جلد پر مٹی نا جم سکے۔ بنیادی طور پر مٹی اور آلودگی ہی چہرے کی ساخت کو خراب کرتی ہے اور جس سے بعد میں داغ دھبے اور کیل مہاسے ابھر آتے ہیں۔ ہفتہ وار فیس ماسک کا استعمال آپکو چہرے کی چکنائی سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کافی مدد فراہم کرتا ہے۔ آپ مختلف قسِم کے فیس ماسک استعمال کر سکتے ہیں جس میں قدرتی اجزاء زیادہ ہوں  اور آپ کے چہرے کی چکنائی کافی حد تک کنٹرول میں رہتی ہے۔

یوں توچکنی جلد سے چھٹکارہ حا صل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن ایک موثر طریقہ فیس ماسک کا باقاعدگی سےاستعمال ہے۔ اسی لیے آج ہم آپ کے لیےایک بہت ہی عمدہ اور آسان فیس ماسک کی ترکیب لائے ہیں جس کا با قا عدگی سے استعمال آپ کے چہرے کو چکنائی سے مکمل پاک کر دے گا۔

اجزاء:

* ایک انڈے کی سفیدی

* ایک لیموں

* شہد۔ ایک کھانے کا چمچ

 استعمال کا طریقہ:

ان اجزاء کو اچھی طرح اتنا مکس کریں کہ جھاگ کی طرح بن جائے۔ اپنے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔ پھر صاف ہاتھوں یا کاٹن بال کی مدد سے اسے اپنے چہرے پر لگائیں۔ 10 سے 15 منٹ تک ماسک لگا رہنے دیں جب تک وہ مکمل طور خشک نہ ہوجائے۔ پھر اسے نرمی اور احتیاط سے اتار لیں نیم گرم پانی کے ساتھ اور تولیئے سے خشک کر لیں۔

ماسک لگاتے وقت اسے نیچے سے اوپر کی طرف دائروں کی صورت میں لگائیں، یعنی گردن سے گالوں کی طرف اور پھر ماتھے کی طرف۔ خیال رہے کہ آنکھوں اور ہونٹ کے پر یہ ماسک نہ لگے۔

 افادیت:

یہ ماسک جوان خواتین کیلئے تو مفید ہے ہی لیکن بڑی عمر کی عورتوں کیلئے بھی بہت مؤثر ہے۔ اس سے چہرہ تروتازہ ہو گا اور چہرے کے مسام بند ہو جائیں گے۔