چہرے کی رنگت نکھارنے کے لیے قدرتی ماسک

جلد کی رنگت عام طور پر اس میں پائے جانے والے خلیات کی وجہ سے ہوتی ہے، لیکن زیادہ تر موسمی حالات ، آب و ہوا اور جلد سرد، گرم موسم میں کھلا رکھنے پر بھی اس کی رنگت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ سورج کی کرنیں بھی جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں جس سے رنگت سیاہ پڑ سکتی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی، خشک جلد بھی رنگت میں تبدیلی کا باعث ہے۔ اگر آپ کی جلد جنیاتی طور پر سیاہ نہیں ہے تو درج ذیل نسخے کے استعمال سے آپ کے چہرے کی رنگت  چند ہی دنوں میں چودھویں کے چاند کی طرح نکھر جائے گی۔

 

چہرے کی خوبصورتی کے لیے زبردست ماسک بنانے کے لیے اجزا

۔ بادام : 4عدد

۔ چنے کی دال : ایک چائے کا چمچ

۔ شہد : 3قطرے

۔ زیتون کا تیل : 3قطرے

۔ دودھ : بادام اور چنے کی دال بھگونے کے لئے

ترکیب اور طریقہ استعمال

بادام اور چنے کی دال کو کسی برتن میں ڈال کر اس میں اتنا دودھ شامل کریں کہ دونوں اجزاء اچھی طرح بھیگ جائیں۔ دودھ اتنا ڈالیں کہ دال رات بھر میں پھول جائے، اسے ساری رات بھیگا رہنے دیں اور صبح کونڈے میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں، اب اس میں شہد اور زیتون کا تیل ملائیں اور چمچ کی مدد سے تمام اجزاء کو اچھی طرح یکجان کرلیں۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگالیں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ وقت پورا ہونے پر چہرے کو ٹشو پیپر سے صاف کریں اور خشک ہونے پر عرق گلاب سے چہرے کو دھوئیں۔ ہفتے میں دو دفعہ استعمال کرنے سے ہی چہرے کی رنگت نکھر جائے گی۔

 

اس کے علاوہ ہفتے میں دو سے تین دفعہ ٹماٹر کا گودا چہرے پر 15منٹ لگانے سے چہرے کی رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ ٹماٹر میںموجود وٹامن سی کی بڑی مقدار چہرے کے سیلز کی مرمت کرتی ہے اور نئے سیلز کو ابھارتی ہے جو جلد کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔